عامر خان نے کینیڈین باکسر کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دیدی

Amir Khan

Amir Khan

اوٹاوا (جیوڈیسک) سابق عالمی چیمپئن عامر خان نے کینیڈا کے باکسر فل لو گریکو کو محض 40 سیکنڈ میں شکست دے کر دنیائے باکسنگ میں ہلچل مچا دی۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 150 پاؤنڈ کیٹگری کے مقابلے میں اپنے کینیڈین حریف فل لو گریکو کو پہلے ہی راؤنڈ میں (محض 40 سیکنڈ میں) میں ناک آؤٹ کردیا جس پر ریفری نے عامر خان کی فتح کا اعلان کر دیا۔

عامر خان نے یہ مقابلہ دو سال کے عرصے کے بعد لڑا ہے۔ قبل ازیں وہ متعدد مسائل کا شکار تھے جس میں ان کے ہاتھ کی سرجری بھی شامل ہے۔