اپریل فول کا مقصد مسلم معاشرے میں جھوٹ کو عام کرنا ہے ، MSO

MSO  News

MSO News

کراچی: اپریل فول من گھڑت نظریات پر مبنی اپریل فول منانے کے بجائے،حق وصداقت کے امام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت کو اپنا کر اتحاد امت،امن واستحکام ملکی تعمیر وترقی کی جدوجہد کا تجدید عہد کریں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ناظم صدیق شیرازی، ناظم عمومی انور علی صدیقی، ناظم اطلاعات عنایت اللہ فاروقی اور ناظم تربیتی امور طارق معاویہ نے و دیگر نے گزشتہ روز”مقامی اخبار کے فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اپریل فول مغرب زدہ ذہنوں کی اختراع ہے جن کا مقصد جھوٹ کو مسلم معاشرے میں عام کرکے فتنہ وفساد پھلاناہے ،اس وقت معاشرتی برائیوں کی سب سے بڑی وجہ جھوٹ اور غیبت ہے جس معاشرے میں یہ دونوں چیزیں عام ہوجائیں وہ معاشرہ کبھی ترقی نہیں کرسکتا، انہوںنے کہاکہ اپریل فول جیسے غیرمہذب تہوار کی مسلم معاشرہ ہرگز اجازت نہیں اور نہ ہی اس میں شریک ہونا کسی مسلمان کا شیوہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس طرح کے دن منانے کی بجائے ہمیں اپنے اسلاف و صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ایام منانے کو ترجیحی دینی چاہیے اور ہمیں اللہ کے نبی کی سنتوں کو عام کرنے پر توجہ دینی چاہیے، انہوںنے کہاکہ اپریل فول کے نام پر جھوٹ بولنے کے جہاں دنیا بھی نقصانات ہیں وہاںانسان کی عقبت بھی برباد ہوجاتی ہے ،اپریل فول من گھڑت نظریات پر مبنی اپریل فول منانے کے بجائے،حق وصداقت کے امام سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سیرت کو اپنا کر اتحاد امت،امن واستحکام ملکی تعمیر وترقی کی جدوجہد کا تجدید عہد کریں۔