فوج ہمیشہ کی طرح مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔ سولنگی اتحاد

Pakistan Flood Rescue

Pakistan Flood Rescue

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے نعمت اللہ سولنگی ‘ قربان سولنگی ‘ راجہ ڈاہر سولنگی ‘ارشاد سولنگی ‘غازی خان سولنگی ‘ ماسٹر نیاز سولنگی ‘ماسٹر قربان سولنگی ‘ وڈیرو علی اصغر سولنگی ‘ ایڈوکیٹ دیدار سولنگی ‘ سہراب سولنگی ‘ علی مراد سولنگی ‘ نواب سولنگی ‘ بلا ول سولنگی ‘ زمان سولنگی ‘ محرم سولنگی ‘ شعبان سولنگی ‘ سونو خان سولنگی ‘وحید سولنگی ‘ معروف سولنگی ‘ رانو خان سولنگی اور علی گل سولنگی ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ نو شہرو فیروز ‘ مورو’ دُر بیلا اور نیو منٹھ کے کچے کے علاقوں کا دورہ کیا۔

سیلاب زدہ علاقوح میں سولنگی والنٹیئر کور کی امدادی سرگرمیوں اور فلاحی خدمات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر امدادی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور دوردراز علاقوں تک امداد پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے امیر سولنگی نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستانی قوم کی حفاظت و امداد کی ہے اور آج بھی سیلابی صورتحال میں فوج کا کردار انتہائی مثالی ہے۔
\
جبکہ سولنگی قوم اور سولنگی والنٹیئر کور بھی سیلاب زدہ علاقوں میںفوج کے شانہ بشانہ اپنے وسائل سے بڑھ کر امدادی سرگرمیاں اور مثالی خدمات انجام دے رہی ہے جبکہ عوامی ووٹوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والے مصیبت کی گھڑی میں عوام کو نظرانداز کرکے محلوں میں عیش اورامداد کے نام پر فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔