ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 22 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی

Asian Development Bank

Asian Development Bank

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے بائیس کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی جس سے 2014 ء میں آنے والے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں ، پلوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیرو مرمت کی جائیگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق 2014 میں آنے والے سیلاب سے چوالیس اضلاع کے ، پچیس لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے جس کے لئے بائیس کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک فراہم کرے گا۔

یہ فنڈ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے استعمال ہوگا۔ یہ منصوبہ 2018 تک مکمل کیا جائے گا ، ملک کو سیلاب سے متاثرہ،اِن علاقوں کی بحالی کیلئے 44 کروڑ ڈالر درکار ہیں۔