زرداری اثاثہ جات کیس، فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کے باعث کارروائی ملتوی

Farooq H Naik

Farooq H Naik

اسلام آباد (جیوڈیسک) آصف زرداری اثاثہ جات ریفرنس میں فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کے باعث کیس کی کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے کی۔

عدالت میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کے بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہونے پر کیس کی کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایک گواہ کے سمن جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔