اثاثہ جات کیس، آصف زرداری کی بریت چیلنج

Asif Zardari

Asif Zardari

راولپنڈی (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو نے اثاثہ جات ریفرنس سے آصف زرداری کی بریت کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، نیب کا کہنا ہے کہ تکنیکی غلطیوں پر دیا گیا بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سعید غنی کہتے ہیں اصلیت بے نقاب ہونے پر نیب شرمندگی سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی بریت کیخلاف نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اپنایا گیا ہےکہ احتساب عدالت نے چھبیس اگست کو تکنیکی غلطیوں کی بناء پر آصف زرداری کو بری کیا، سابق صدر کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت عالیہ بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سعید غنی نے نیب کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاہےکہ آصف علی زرداری نے جمہوریت اور آمریت کے 27 سالہ ادوار میں جھوٹے الزامات کا سامنا کیا،آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی پر اربوں روپے خرچ کیئے گئے، نیب کی اصلیت بے نقاب ہو چکی، اب شرمندگی سے بچنے کیلئے کوشش کی جا رہا ہے۔