اثاثہ جات ریفرنس کیس: اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Ishaq Dar

Ishaq Dar

اسلام آباد (جیوڈیسک) احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو اشتہاری قرار دینے کے لئے تفتیشی افسران نے بیانات قلمبند کرا دیئے، سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے استفسار پر وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی نے بتایا کہ اسحاق ڈار کو صحت یاب ہونے میں مزید تین سے چھ ہفتے لگیں گے۔ اس وقت تک پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیرخزانہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ اور ضامن کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دینے کے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کی طلبی کے اشتہار پاکستان اور لندن میں ان کے گھروں اور عدالت کے باہر چسپاں کئے گئے۔

ملزمان جان بوجھ کر مفرور ہیں، تمام قانونی تقاضے پورے کر دیئے ، اشتہاری قرار دیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت بدھ کو ہو گی۔