اورنگزیب سلطان جیسا سچا پاکستانی وطن عزیز کا اثاثہ ہے۔ شعیب صدیقی

Aurangzeb Sultan Academy

Aurangzeb Sultan Academy

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہاکہ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان جیسا سچا پاکستانی نوجوان وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہے وطن سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبتوں کے فروغ کے لئے ہمارے نوجوانوں کی کاوشیں قابل تحسین ہیں اپنی افواج سے اظہار یکجہتی اور پیغام امن و محبت قومی یکجہتی کے لئے آج کا یہ واک شہر میں قیام امن کا ضامن ثاب ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کے زیر اہتمام عفان ویلفیئر سوسائٹی اور پرائم میڈیکل ایسوسی ایشن کے اشتراک سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور پیغام امن و محبت قومی یکجہتی کے حوالے سے آرٹس کونسل تا کراچی پریس کلب تک منعقدہ واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا واک میں وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر حاجی مظفر علی شجرہ ،اسماء علی شاہ ،ڈاکںتر محمد زادہ ،عفان ویلفیئر کے عبدالستار سولنگی ،پاکستان ہندو سیوہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رمیش خالصہ سکھ کمیونٹی ،کرسچن ڈیموکریٹک یونین آف پاکستان کے چیئر مین نعیم کھو کھر ،پاکستان مارشل آرٹ کنکشن فیڈریشن کے صدر شہزاد احمد اور ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان بھی موجود تھے۔

واک میں اسکول کے طلباء و طالبات ،تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام ،شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی اور کھیوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی ۔شرکاء واک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے کوارڈینٹر حاجی مظفر علی شجرہ نے کہاکہ ملی یکجہتی اور قومی جذبہ کو اُجاگر کرنے کے لئے نوجوانوں کا کردار قابل فخر ہے ہمارے نوجوانوں میں ہر شعبہ میں ٹیلنٹ موجود ہے وہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے پاکستان کا نام سربلند کرسکتے ہیں اس موقع پر اپنے خطاب میں اسماء علی شاہ نے کہاکہ ہمارا نوجوان ہمارے مستقبل کا قیمتی اثاثہ ہے۔

اگر ہم اپنے نوجوانوں کی بہتر نگہداشت اور ان کی سرپرستی کریں تو اس می کوئی شق نہیں کہ ہم اپنے مستقبل کو تابناک بنا سکتے ہیں واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ وہولڈرایتھلیٹ اورنگزیب سلطان نے کہاکہ ہماری افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے ہماری وفوج کا ہر جوان ہمارے سکون و حفاظت اور ملک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان کی 68ویں جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم متحد ہوکر اپنی افواج کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی ،لاقانونیت کا خاتمہ کرکے سچے دل سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کریں گے انہوں نے کہاکہ جشن اذادی پر اپنے شہیدوں اور غازیوں خصوصاً آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔