کروڑ لعل عیسن کی خبریں 24/06/2015

M Aslam ,M Sadiqui And Bashir Wato

M Aslam ,M Sadiqui And Bashir Wato

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان کے خلاف ایک اخبار میں شایع شدہ ہمارے نام سے بیان بے بنیاد ، من گھڑت اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہے جس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ کل بھی ان کے ساتھ تھے آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔ یہ بات محمد اسلم ولد غلام محمد سکھیرہ چکنمبر 93/ML ، محمد صدیق ولد محمد شریف گجر چکنمبر 90-a/TDA اور بشیر وٹو ولد نور محمد سکنہ دین پر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالمجید خان نیازی ہمارے محسن ہیں اور سیاسی طور پر ہم کل بھی ان کے ساتھ تھے اور آج بھی ان کے ساتھ ہیں۔ گزشتہ روز سنگ بے آب میں شایع ہونے والے بیان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ بیان من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ اخبار کے خلاف دعویٰ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) اقبال سکھیرہ فراڈیہ اور کریمینل شخص ہے۔ ایسے شخص کے الزامات چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔ اقبال سکھیرہ کے خلاف فتح پور کروڑ اور بھکر کے تھانوں میں لڑائی جھگڑوں ، چوری ، فراڈ اور سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ جس نے چند روز پہلے 20 ہزار روپے طلب کیئے تھے اور نہ ملنے پر حاجی عبدالمجید خان کے خلاف الزام تراشی پر اتر آیا ہے۔ یہ بات ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی کے ترجمان ملک ابرار بھمب اور چوہدری عمیر نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالمجید خان نیازی لوگوں کی بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اور سینکڑوں لوگوں کی مدد بھی کرتے ہیں۔ چکنمبر 77/TDA کے رہائشی اقبال سکھیرہ نے گزشتہ روز کے اخبار میں 20 ہزار روپے نہ ملنے پر الزام تراشی کی ہے۔ اقبال سکھیرہ فراڈیہ اور کریمینل شخص ہے۔ جس کے خلاف فتح پور کروڑ اور بھکر کے تھانوں میں لڑائی جھگڑوں ، چوری ، فراڈ اور سنگین جرائم کے مقدمات جبکہ تھانہ کروڑ میں 280/6 ، 242/3 ، تھانہ فتح پور میں 125/9 ، 150/9 ، 270/7 ، 60/13 ، تھانہ بھکر صدر میں 279 ، 337A کے مقدمات درج ہیں۔ ایسے شخص کے الزامات چاند پر تھوکنے کے مترادف ہیں۔