آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ایک روزہ دورہ پر آج پیرس پہنچیں گے

Raja Farooq Haider

Raja Farooq Haider

پیرس (زاہد مصطفی اعوان) آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ایک روزہ دورہ پر آج پیرس پہنچیں گے۔راجہ فاروق حیدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس آزاد کشمیر کے صدر راجہ اشفاق احمد کی دعوت پر پیرس آیئں گے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا جائے گا ۔راجہ فاروق حیدر یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر ویک کے سیشن میں شرکت کے لئے ان دنوں برسلز میں موجود ہیں۔