اذلان شاہ ہاکی کپ، پاکستان نے کینیڈا کو شکست دیدی

Azlan Shah Hockey Cup

Azlan Shah Hockey Cup

کوالالمپور (جیوڈیسک) پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان اور کینیڈا مدمقابل ہوئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پلے آف میچ افتتاحی میچ کا ری پلے ثابت ہوا۔

گرین شرٹس نے تین ایک کے مارجن سے کامیابی سمیٹ کر اذلان شاہ کپ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے فرید احمد، اعجاز احمد اور محمد ارشد نے گیند کو گول کی راہ دکھائی۔

اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ، آسٹریلیا ، بھارت اور ملائیشیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔