بدین میں نرڑی جھیل اور دیہات کی سرکاری اراضی پہ بااثر افراد کے قبضے کے خلاف احتجاجی ریلی

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین میں نرڑی جھیل اور دیہات کی سرکاری اراضی پہ بااثر افراد کے قبضے کے خلاف فشر فوک فورم کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا۔

ڈی سی چوک سے ندین پریس کلب تک نکالی جانے والی ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے شرکاء مارچ کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں انہوں نے دھرنا دیا دھرنے کے باعث اندرون شہر چلنے والی ٹریفک ایک گھنٹہ تک معطل ہو گئی۔

اس موقع پہ رہنماؤں ٹن ملاح، عمر ملاح، یاسین تنیو، قاسم بچو، عابدا جمالی اور دیگر مظاہرین کا کہناتھا کہ محکمہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت کے ذریعے بااثر افراد نے دیہات کی سرکاری اراضی اور نرڑی جھیل پہ قبضہ کر لیا ہے اور نشاندہی اور احتجاج کےباوجود کوئی سننے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ تک بھوک ہڑتال کرنے کے باوجود ہمیں انصاف نہیں ملا، مظاہرین نے حکومت اور ضلع حکومت کو اپیل کی کہ زمینوں پر سے قبضہ خالی کرواکر ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔