بغداد میں دھماکے، بم حملوں میں 75 افراد ہلاک

Baghdad Blast

Baghdad Blast

بغداد (جیوڈیسک) بغداد ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اٹھا، بم حملوں میں 75 افراد ہلاک ہو گئے۔

بغداد میں دھماکا کرادہ کے ہوٹل کے باہر ہوا جہاں مبینہ خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی۔

واقعے میں 75 سے زائد افراد جاں بحق اور ایک سو تیس سے زائد زخمی ہوئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔