بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا،13 افراد ہلاک

Baghdad Bomb Blasts

Baghdad Bomb Blasts

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے سیکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے وسطی علاقے الکرادہ میں بارود سے بھری ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سوموار اور منگل کی درمیانی شب الکرادہ کے مقام پر ہونے والے کار بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

عراقی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کی ناکہ بندی کر کے اس کو ملانے والے تمام راستے سیل کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ الکرادہ کا علاقہ گنجان آباد ہونے کے باعث شہر کا اہم ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ ماہ صیام کے موقع پر شہریوں کا رش زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ آخری اطلاعات تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں تاہم خدشہ ہے اس کارروائی میں داعش ملوث ہو سکتی ہے۔