بگرام بیس پر امریکی ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ بچ گیا

Pentagon

Pentagon

واشنگٹن (جیوڈیسک) پینٹاگان کے مطابق افغانستان کے بگرام ائربیس سے اڑنے والا امریکی ایف 16 طیارہ گرکر تباہ ہو گیا طیارے کا پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ایف 16 گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پریس سیکرٹری پیٹرکک نے بایا انکوائری کی جائے گی۔ دشمن کی طرف سے مار گرانے کا فوری طور پر کوئی اشارہ نہیں ملا۔

افغان سکیورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں آپریشن کرکے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے والد کواغواء کاروں کے قبضے سے بازیاب کرالیا۔