بلوچستان میں ایم اے، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات شروع ہو گئے

Balochistan

Balochistan

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان میں ایم اے، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، امتحانات میں صوبے بھر سے سترہ ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

ناظم امتحانات جامعہ بلوچستان کے مطابق ایم اے، ایم ایس سی کے سالانہ امتحانات کے لئے کوئٹہ میں 22 سنٹر بنائے گئے ہیں جن میں گیارہ سنٹر خواتین امیدوار کیلئے بنائے گئے ہیں اور تمام امیدوار سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر اپنے اپنے امتحانی سنٹروں میں پہنچ جائیں۔