بلوچستان میں بھارت کی مداخلت پر خضدار میں تمام سیاسی و سماجی، مذہبی جماعتوں نے ریلی نکالی

Khuzdar National Party Rally

Khuzdar National Party Rally

خضدار ( یونس بلوچ) بلوچستان میں بھارت کی مداخلت بھارتی ایجنسی (را) کے ایجنٹ کی گرفتاری و تخریب کاری کی واقعات میں ملوث ہونے کے خلاف خضدار میں تمام سیاسی وسماجی ،مذہبی جماعتوں ،سول سوسائٹی ،اسکولوں ،کالجوں کے طلبا ،تاجر برادری ،ہندو پنچائت کی جانب سے دو تلوار چوک سے ایک بہت بڑی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی پر چموں اور قومی پرچم لیئے قومی یکجہتی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نظر آتش کیا اور بھارتی پرچم کو بھی جلایا جبکہ شرکااحتجاج پاکستان زندہ باد ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ ، کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ اللہ ، بھارت کا قبرستان بلوچستان ، پاک فوج زندہ باد ، پاکستان میں ( را ) کی مدا خلت کا اقوام متحدہ نوٹس لے و دیگر مختلف نعرے درج تھے۔

خضدار کے ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مارچ کرتے ہوئے قومی شاہراہ پہنچی اور ایک جلسے کی شکل اختیار کی جہاں احتجاجی ریلی کے شرکاء آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے وائس چیئر مین سفر خان مینگل میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبد الرحیم کرد ، جمعیت علماء اسلام کے راہنمامولانا عنایت اللہ رودینی ، بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ ، پاکستان مسلم لیگ ن ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر حاجی جا وید سوز ، جماعت اسلامی ضلع خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی ، مفتی جاوید احمد ، انجمن تاجران کے راہنما تاج محمد پندرانی ، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری منیر احمد زہری ، زمیندار ایکشن کمیٹی کے راہنماعبد الو ہاب غلا مانی ، دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ اور پہلا ایٹمی اسلامی ملک ہے۔

لیکن بھارت نے روز اول سے پاکستان کی وجود کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اس کی وجود کے خلاف ہمیشہ خطرناک سازشوں کی منصوبہ بندی کرتے رہے پاکستان اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے لیکن اس دہشت گردی میں ہمیشہ بھارتی ادارہ ایجنسی ( را ) بد نام زمانہ دہشت گرد ایجنسی ملوث رہا ہے پاکستان کے تعلیمی اداروں مذہبی مقامات اور عوامی مقامات میں ہونے والے دہشت گردادنہ واقعات میں ابتک ہزاروںبے گناہ افراد مارے گئے ہیں پاکستان نے ہمیشہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کوبھارت کی جانب سے در اندازی کی ثبوت پیش کیا مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں شورش اور تخریبی کاروائیوں میں بھی بھارتی خفیہ ایجنسی ( را) نے سرپرستی کرتی رہی ہے بلکہ ان تنظیموں کو فنڈنگ بھی بھارتی کی طرف سے ہوتی رہی ہے۔

مقررین نے کہا کہ بلوچستان سے گرفتار ہونے والے ( را ) کے حاضر سروس آفیسر کل بھوشن یادیو کی بلوچستان سے گرفتاری اور میڈیا پر اس کی علی اعلان اعتراف کے بعد سب کچھ واضح ہوگیا ہے کہ کراچی اور بلوچستان میں تمام تر ملک کے خلاف تحریکوں کی سر پرستی انڈیا نے کیا ہے مقررین نے کہا کہ پاکستان کے فورسز نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کل بھاشن یادیو کو گرفتار کیا ملک اور خاص طور پر بلوچستان کے خلاف ہونے والے سازشوں کو بے نقاب کردیا ہم اس طرح کی حاضر دما غی پر پاکستانی قومی سلامتی کے اداروں کو سلام پیش کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ ہم پاکستانی حکومت اور فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

بھارت سن لے کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنی ہے یہ ملک صدا قائم رہیگا اور انڈیا اپنے مذموں مقاصد کے ساتھ دفن ہوجا ئیگا مقررین نے ہمسایہ ملک کی جانب سے بھارت کی ایجنٹ کو پناہ دینے اور محفوظ طریقہ سے پاکستان پہنچانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو چاہیئے کہ وہ اپنی سرزمین کو پاکستان مخالف سر گیر میوں کے لئے استعمال ہونے نہ دیں دریں اثناء بلوچستان انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے وائس چانسلر ( ر ) بریگیڈیر انجینئر محمد امین کی قیادت میں پاکستان میںبھارتی حکومت کی کھلی مداخلت بلوچستان میں علیحیدگی پسند تنظیوں کو سہولتیں فراہم کرنے و مالی معاونت کرنے خلاف، بلوچستان سے انڈیا کے حاضر سروس (را ) آفیسر کی گرفتاری و دہشت گردی میں ملوث ہونے کے اعتراف کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں انجینئر یونیورسٹی کے آفیسران پروفیسرز اور طلبہ نے بڑی تعد اد میں شرکت کی احتجاجی جلوس انجینئر نگ یونیورسٹی خضدار کے لائبریری سے بر آمد ہو ا جو یونیورسٹی کے مختلف شاہرائوں پر مارچ کرتے ہوئے انڈیا اور اس کے بد نام زمانہ ایجنسی ( را ) خلاف نعرہ بازی کی ریلی کے شرکا نے پاکستان کے جھنڈے اور مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے پاکستان زندہ باد ، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ۔ کشمیریوں سے رشتہ کیا لا الہ اللہ ، انڈیا مردہ باد ، ( را ) مردہ باد ، بلوچستان پاکستان کا شہرگ ہے بلوچستان کو بھارت کا قبر ستان بناد یں گے۔