بنگلادیش کی بے حسی حکومت بھی برما میں بیس ہزار مسلمان کی شہادت کی ذمہ دار ہے، نبیل مصطفائی

Karachi

Karachi

کراچی : انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے رہنما امیر سندھ اور بزم طلبہ پاکستان کے صدر نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ انسانیت سوز مظالم، مظلوموںکی قتل و غارت گری، قاتلوں کی دیدہ دلیری ، مسلم مائوں و بہنوں کی عصمت دری، بچوں کو بھون کر جلا یا جانا اور اس پر مسلم امت اور امت کے نگہبانوں کی خاموشی وہ مقام ہے جہاں انسانیت زندہ درگور ہوجاتی ہے۔

انسانی حقوق کا مداوا کرنے والی اور خود کو ہیومن رایٹ چیمپین سمجھنے والی تمام این جی اوز کو برما میں جاری مسلم اقلیت پر ظلم و ستم نظر نہیں آرہا ہے؟ کیونکہ برما کے مسلمانوں کی وکالت کرنے پر مغربی آقائوں سے پیسہ نہیں ملے گا اس لئے کوئی بھی این جی او کچھ نہیں کہہ رہی ہے، گزشتہ رمضان میں فلسطین کے مسلمانوں پر گولہ باری اور قتل و غارت گری کی گئی، اس سال یمن، شام اور میانمر کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیا جا رہا ہے۔

انجمن طلبہ اسلام ضلع کورنگی، ملیر ٹائون، شاہ فیصل ٹائون، کورنگی ٹائون کے انتخابات کے سلسلے میں ہونے والے طلبہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نبیل مصطفائی نے کہا کہ بنگلادیش کی بے حسی حکومت بھی برما میں بیس ہزار مسلمان کی شہادت کی ذمہ دار ہے، تین لاکھ مسلمانو ں کو ظلم و زیادتی کا شکار بنا کر بے گھر کردیا گیا ہے،مگر بنگلادیشی حکومت نے اپنی سرحدیں بند کردیں ہیں، بدھا کے ماننے والوں نے اس صدی کی سب بڑی دہشت گردی کی ہے، اب بدھ مت کے ماننے والے ہم سے خیر کی امید نہ رکھیں۔

انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے ناظم سیف الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے یہود کے کتے کے قتل کی خبر پر بھی افسوس کرتے ہیں، لیبیا میں ٢ باغیوں کی ہلاکت پر نو فلائی زون بنا دیا گیا، برما میں پچھلے ایک مہینے میں بیس ہزار مسلمان زندہ جلا دئے گئے مگر اس پر نہ تو کوئی اجلاس بلایا گیا، نہ بدھا کے دہشت گردوں کو کوئی دھمکی دی گئی، اور نہ ہی نیٹو افوج کو کئی ٹاسک دیا گیا۔

یہ معاملات اسی صورت میں ہوتے ہیں جب کسی مسلماں ملک کے تیل اور معدنیات پر قبضہ کرنا ہوتا ہے ،انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بابر مصطفائی نے نئی منتخب تنظیم کا اعلان کیا، ضلع کورنگی کے ناظم محمد علی معاویہ، نائب ناظم احمد رضا نورانی، جنرل سیکرٹری اسامہ مصطفی اعظمیٰ، جوائنٹ سیکرٹری حافظ عمران مدنی، ملیر ٹائون کے ناظم سید عمر فاروق، جنرل سیکرٹری معاذ مصطفی اعظمیٰ، شاہ فیصل ٹائون کے ناظم سید صہیب، جنرل سیکرٹری محمد عقیل قادری منتخب ہوئے، کورنگی ٹائون کے کنوینئرمحمد حسین انصاری اور رابطہ کنوینئر عبدراحمن مقرر کئے گئے ہیں۔