بنوں: چیک پوسٹ پرحملہ ،اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

Bannu

Bannu

بنوں (جیوڈیسک) ضلع بنوں میں دہشتگردوں نےسیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملہ کرکے ایک اہلکار کو شہید کردیا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد مارے گئے۔

دہشتگردوں نے ایف آر بنوں دریوبہ ایجنسی میں قائم خادم شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا ،اس دوران سیکیورٹی فورسز اورحملہ آوروں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ،جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 دہشتگرد مارے گئے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔