مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 24/5/2015

Muhammad Imran Selfi

Muhammad Imran Selfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) بیرسٹر سلطان تبدیلی کی علامت ہیں، آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی،بیرسٹر سلطان کشمیر کے واحد لیڈر ہیں جو کرپشن سے پاک ہیں اور کشمیر کاز کیلئے بیرسٹر سلطان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر سعودی عرب کے صدرراجہ نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام بیرسٹر سلطان کے ساتھ ہیں تحریک انصاف بڑی سیاسی قوت ہے۔ اب تحریک انصاف کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،کشمیر کا بچہ بچہ سلطان محمود کے ساتھ ہے اور آئندہ چند ماہ میں بڑی سیاسی تبدیلی آنے والی ہے لوگ بیرسٹر سلطان پر مکمل اعتماد کرتے ہیں،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں مقامی صحافی محمد شاہد قادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںشاہد عمر ،منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، عبدالقیوم، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری،عمر حیات خاں، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، چوہدری منظور احمد،عرفان کمبوہ ،افتخار احمد، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے مقامی صحافی محمد شاہد قادری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور کواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس چوکی کھارا کے ٹائوٹ محمد بوٹا نے بلیک میلنگ کی انتہا کر دی، شریف شہریوں کو ڈرا دھمکا کر رقم بٹورنا معمول بن گیا، عوامی حلقے سراپہ احتجاج، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کھارا میں محمد بوٹا نامی شخص نے پولیس کا ٹائوٹ بن کر مصطفی آباد کے نواحی گائوں کھارا کے رہائشیوں کو بلیک میل کرکے رقم بٹورنا معمول بنا رکھا ہے، اہلیان کھارا محمد طارق ، وارث، عامرودیگر نے ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹائوٹ محمد بوٹا کا پولیس چوکی کھارا میں داخلہ بند کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)یا رسول اللہۖ نعت کونسل کے پانچ افراد کو فارغ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق صدر یا رسول اللہ ۖ نعت کونسل ڈاکٹر طارق محمود معصومی نے سید گلزار علی شاہ کو نعت کونسل کے قوائد و ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر فارغ کر دیا گیا جبکہ محمد رضوان درزی،سرفراز چشتی، سرفراز معصومی اور ڈاکٹر غلام حسین کو فنڈز نہ دینے اور بوجہ عدم تعاون نعت کونسل سے فارغ کر دیا گیا، ڈاکٹر طارق محمود معصومی نے کہا کہ آج کے بعد ان افراد کا ہماری نعت کونسل سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہ ہو گا اور ان سے دین لین کرنے والا خود ذمہ دار ہو گا۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126