قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 25 دسمبر سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا

Basketball

Basketball

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے “قائد اعظم باسکٹ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز 25دسمبر2016ء بروز اتوار 8بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اعوان کرینگے۔اس موقع پر منعقدہ شاندار افتتاحی تقریب میں شہر کی ممتاز کھیلوں سے وابستہ شخصیات شرکت کرینگے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر