بھمبر کی خبریں 9/10/2017

Bhimber

Bhimber

بھمبر (عاطف اکرم) ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری مختار حسین نے کہا ہے کہ قدرتی آفات کے نمٹنے کے لئے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہم بہتر منصوبہ بندی کر کے ہونے والے نقصان کو کم سے کم کر سکتے ہیں۔ ہمیں اپنی نسلوں کے مستقبلکو محفوظ کر نے کے لیے جدید زلزلہ پروف عمارتیں تعمیر کرنا ہو گی۔ ریاست کی تاریخ میں آج کا دن درد ناک دن ہے۔ آج متاثرہ زلزلہ کے غموں میں برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر چوہدری گفتار حسین نے کمیونٹی ہال بھمبر میں 8اکتوبر کے حوالہ سے منقعدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری فیاض ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ عامر زیب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صغیر قادری ڈی ایچ او بھمبر ڈاکٹر محمد اقبال اے سی بھمبر چوہدری نذاکت حسین، ڈی ایس پی بھمبر راجہ ندیم عارف، صدر مسلم کانفرنس ریٹائرڈ تحصیلدار اقبال انقلابی ، صدر پریس کلب بھمبر انصر زمان خان ، جنرل سیکٹری چوہدری عاطف اکرم ، انجمن تاجران کے رہنما چوہدری محمد عبداللہ کے علاوہ شہدا کے وارث طلبہ عمائدین شہر اور صحافیوں نے شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر بھمبر نے اس موقع پر کہا کہ 8اکتوبر 2005ء کا دن ریاست کی تاریخ کا دردناک دن ہے۔ یہ دن ہمارے لیے کسی قیامت سے کم نہیں ہے۔ 8اکتوبر کو گزرے ہوئے 12سال گزر گئے۔ لیکن اس دن کی تلخ یادیں آج بھی ہمارے دل و دماغ میں موجود ہیں۔ 8اکتوبر کو ایک ہی جٹھکے سے ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے مائیں اپنے لختے جگر سے مرحوم ہو گئے۔ بہنیں بھائیوں سے جدا ہو گئیں۔ مظفر آباد کے متاثرین نے صبر و تحمل اور استقامت کا مظاہرہ کیا ۔ بھمبر کے غیورشکریہ کے مستحق ہیں۔ جنہوں نے متاثرین کی مالی مدد کی پاکستان کے شہریوں نے جس جذبہ خدمت کا مظاہرہ کیا ہماری تاریخ کا حصہ بن گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کی عوام نے جینے کی نئی امنگوں کے ساتھ نئی بستیاں قائم کی متاثرہ اضلاع میں عالمی معیار کے مطابق تعلیمی ادارے ، ہسپتال ، سرکاری دفاتر اور جدید سڑکیں تعمیر ہو چکی ہیں۔ ہمیں منصوبہ بندی کر نا ہو گئی۔ تاکہ قدرتی آفات سے کم سے کم نقصان ہو ۔ متعلقہ سرکاری اداروں کو اپنا اپنا قردار ادا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے عوام زور دیا کے وہ اپنی رہائشیں زلزلہ پروف تیار کریں۔ تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بھمبرچوہدری نذاکت حسین، پروفیسر مرزا فضل حسین ،ریٹائرڈ صدر معلم چوہدری خورشید، ریٹائرڈ ڈی ای او چوہدری محمد شریف ، پریس کلب بھمبر کے سرپرست اعلی اقبال انقلابی و دیگر مقرنین نے خطاب کیا۔ قبل ازیں 08:52منٹ پر سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں شہدائیے زلزلہ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ دریں اثنا 8اکتوبر کے حوالہ سے ایک تقریب مڈل سکول پوٹھی میں منتعقد ہوئی۔ تقریب میں طلبہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ مڈل سکول پوٹھی کے صدر معلم مالک انقلابی نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے 8اکتوبر کو سرکاری طور پر منانے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے شہداء زلزلہ کے ساتھ حقیقی ہمدردی کا نمونہ پیش کیا ہے۔ 8اکتوبر کا دن کسی قیامت سے کم نہیں ۔ 12سال گزرنے کے باوجود آج بھی ہم غم زدہ ہیں۔ ہمیں مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کر نا ہو گی۔ تاکہ کم سے کم نقصان ہو تقریب کے اختتام پر شہداء زلزلہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

بھمبر(نمائندہ خصوصی )صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔ صحافی معاشرے میں پائی جانے والی برائیوں کے خلاف قلمی جہاد کریں تاکہ معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ہو سکے پریس کلب بھمبر کے نو منتخب عہدے دارن مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مسلم لیگ ن آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ اور صحافیوں کے فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما ح سابق بانی چئیر مین آزاد جموں و کشمیر یوتھ ونگ ایڈوائزری کونسل چوہدری ابرار الحق ایڈووکیٹ نے پریس کلب بھمبر میں نو منتخب عہدے داران کو مبارکباد دینے ہوئے کیا انہوں نے کہا صحافت مقدس پیشہ ہے صحافی تمام وابستگیوں سے بلا تر ہو کر صحافتی خدمات سر انجام دیں جب صحافی غیر جانبدار ہو گا تو معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گئی۔ لوگ با شعور ہو چکے ہیں وہ اس بات کی تمیز کر سکتے ہیں کہ کیا درست ہے اور کیا غلط ہے انھوں نے کہا پریس کلب بھمبر کی صحافت بھمبر میں انقلابی صحافت ہے۔ اور جرات مند صحافت کا نام ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کے پریس کلب بھمبر کے صحافی ماضی کی طرح اپنی صحافتی خدمات سرانجام دیتے ہوئے۔ اپنی صحافتی سرگرمیاں جاری رکھیں گئیے۔ اور مظلوموں کی آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنجانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے آخر میں پریس کلب بھمبر کے نو منتخب عہدیداران کو ہار پہنائیے اور مبارک باد دی۔ اس موقع مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری مدثر نذر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بھمبر(نمائندہ خصوصی )سابق امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر امجد یوسف کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق رکن جماعت اسلامی سابق ضلعی امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر دار ارقم سکول سسٹم کے پرنسپل چوہدری امجد یوسف کو مرکزی شوریٰ کے مشورے سے جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان مقرر کر دیا گیا ہے۔ اور جماعت اسلامی ضلع بھمبر کے ارکان و کارکنان نے انھیں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مقرر ہو نے پر مبارکباد دی ہے۔

بھمبر(نمائندہ خصوصی )ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب بھمبر انصر زمان خان منعقد ہوا ۔ اجلاس میں راجہ اقبال انقلابی ، چوہدری عاطف اکرم ، راجہ وحید مراد، راجہ ہارون، چوہدری فضل رحمان ، مرزا ندیم اختر ، سعد چوہدری ، سجاد چوہدری، محمد نواز اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں سینئر صحافی ارشد جاوید کی دادی محترمہ کی وفات پر گہر دکھ و رنج کا اظہار کیا گیا۔ اور مرحومہ کے درجات میں بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی گئی۔

بھمبر(نمائندہ خصوصی )انڈیا باز نہ آیا انڈین آرمی کی فائرنگ کنٹرول لائن سماہنی کے سرحدی گاؤں چاہی سنمبل میں ایک بچہ اویس اقبال زخمی ہو گیا زخمی بھمبر میں منتقل کر دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انڈین آرمی کی فائرنگ سے سنمبل چاہی کا ایک بچہ اویس اقبال زخمی ہو گیا ۔ زخمی کو بھمبر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بھمبر (نمائندہ خصوصی ) راجہ امجد پرویز کو سیکرٹری ایجوکیشن مقرر ہو نے پر راجہ خلیل آف بڑھنگ منیجر نیشنل بنک نے مبارک باد دی اور کہا ہے کہ موصوف اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اور ایجو کیشن جیسے اہم محکمے میں سیکرٹری ایجوکیشن منتخب ہونا ضلع بھمبر کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف محکمہ تعلیم میں انقلابی اقدامات کریں گے اور محکمہ تعلیم میں پائی جانے والی خرابیوں کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے سیکرٹری تعلیم راجہ امجد پرویز کو مبارک باد دی ۔