بھمبر کی خبریں 5/7/2016

 Speech Bhimber

Speech Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 راجہ محمد امتیاز خان نے کہا کہ بھمبر کی عوام کو تین خاندانوں کی غلامی سے آزاد کروانے کا تہیہ کر رکھا ہے تین خاندانوں نے بھمبر کے عوام کا بہت استحصال کر لیا اب کسی کواستحصال کر نے نہیں دو نگا میر ے الیکشن لڑ نے سے طا رق فا روق اور انو ارا لحق کے پیٹ میں مروڑ پڑ رہے ہیں دونوں نے میری سیاسی حیثیت کو تسلیم کرلیا ہے ایک کہتا ہے کہ اگر میں الیکشن سے دستبر دار ہو جا ئوں تو وہ جیت جا تا ہے اوردوسرا کہتا ہے کہ اگر میں الیکشن میں کھڑا رہوںتو وپ الیکشن جیت جا تا ہے ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے پیپلزپا رٹی ضلع بھمبر کے صدر چو ہد ری محمد لطیف ایڈووکیٹ ،ضلعی جنر ل سیکرٹر ی چو ہدر ی امتیاز تا ج ایڈووکیٹ کی طرف سے دئیے گئے افطار ڈنر کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ میرا مقصد کسی کو الیکشن جتوا نا یا ہرا نا نہیں بلکہ بھمبر کے لو گوں کو اجا رہ داروں کی غلا می سے نکا لنا ہے پیپلزپا رٹی ملک کی بڑ ی پا رٹی ہے جس میں شا مل ہوا ہوں پیپلزپا رٹی بھمبرکے عہد یدارا ن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے پا رٹی قیادت کے فیصلے کو تسلیم کر تے ہو ئے مجھے بھر پو ر سپو رٹ کیا ہے پیپلز پا رٹی میں شامل ہو نے اور پیپلز پا رٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ نے کے فیصلے سے حلقے کے حا لا ت اور سیاسی منظر نا مہ تیز ی سے تبد یل ہو رہا ہے حلقہ کے عوام جو ق در جوق میر ے قا فلے میں شامل ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میر ے مخا لف امیدوار ضا بطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں بڑ ے بڑ ے بینرز ،پینا فیلیکس ،ہوائی فا ئر نگ اور ریلیاں نکا ل کر چیف الیکشن کمشنر کے منہ پر طما نچہ ہے سر عام کشمیر کو سکیمیں ،نقد پیسے تقسیم کر کے لوگوں کے ضمیر خر یدے جا رہے ہیں لیکن چیف الیکشن کمشنر سمیت کو ئی اس کا نو ٹس نہیں لے رہا افطار ڈنر سے پیپلزپا رٹی کے ضلعی صدر چو ہدر ی محمد لطیف ایڈووکیٹ ،ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی چو ہدری امتیاز تاج ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)کرسچن کمیو نٹی نے متفقہ طو ر پر چو ہدری انو ارالحق کی حما یت کا اعلا ن کر دیا وارڈ نمبر 1میں چو ہدری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن انتہائی مضبو ط تفصیلا ت کے مطا بق بھمبر کی کر سچن کمیو نٹی نے متفقہ طو رپر الیکشن میں آزاد امیدوار وسا بق سپیکر اسمبلی چو ہدر ی انو ارا لحق کی غیر مشروط سیاسی حما یت کا اعلا ن کر دیا حما یت کا اعلا ن کر سچن کمیو نٹی نے گزشتہ روز کر سچن کالو نی میں شکیل انجم سا ون کی رہائشگاہ پر منعقد ہ کا رنر میٹنگ کے دورا ن کیا یا د رہے کہ گزشتہ الیکشن میں کر سچن کمیو نٹی نے متفقہ طور پر چو ہدر ی طا رق فاروق کی حما یت کی تھی کر سچن کمیونٹی کی حما یت کے اعلا ن کے بعد بھمبر شہر کی وارڈ نمبر 1میں چو ہد ری انو ارا لحق کی سیاسی پوزیشن انتہا ئی مضبو ط جبکہ چو ہدری طا رق فا روق کی پوزیشن انتہا ئی کمزور ہو گئی ہے جبکہ کر سچن کمیو نٹی کی کا رنر میٹنگ سے خطا ب کرتے ہوئے چو ہد ری انو ارا لحق نے کہا کہ کر سچن کمیو نٹی کو شہر کی دیگر کمیو نٹی کے برابر حقوق ملنے چاہیے اقتدار اور اختیار ملاز تو کرسچن کمیو نٹی کے مسائل تر جیح بنیا دوں پر حل کر ونگا پڑ ھے لکھے لڑ کے لڑ کیوں کو سر کاری ملازمتیں دینگے غر یب لو گوں کے پاس ایما ن اور غیر ت ہی ہو تی ہے اسکا کا کبھی سودا نہیں کرنا چاہیے جو لو گ ایما ن اور غیر ت فروخت کر دیتے ہیں انکے مسائل کبھی ختم نہیں ہو تے انہوں نے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں فر یق مخا لف نے کرسچن کمیو نٹی کیسا تھ جھوٹے وعد ے کئے اور ا ن کو جھوٹے خواب دیکھا ئے تھے لیکن ووٹ لینے کے بعد ایک وعدہ بھی پو را نہ کر سکا میں نہ کو ئی جھوٹا وعدہ کرونگا ،نہ کسی کا ضمیر اور نہ ہی ایما ن خرید نے کی کوشش کر ونگا جس کسی کا ضمیر اور دل ما نے وہ مجھے ووٹ دے اور جس کا دل اور ضمیر نہ ما ننے وہ جس کو چا ہے ووٹ دے کا رنر میٹنگ سے جما ل مسیح اور شکیل انجم ساون نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ووٹ لینے کیلئے چوہدر ی طا رق فا روق نے ہمیں بیوقو ف بنا یا اور ہما رے سا تھ جھوٹے وعد ے کئے ووٹ لینے کے بعد انہوں نے کر سچن کمیو نٹی کو کو ئی لفٹ نہ کروائی ہے اب الیکشن میں ہم چو ہدر ی طا رق فا روق کو لفٹ نہیں کروائینگے ہما ری پوری کمیونٹی نے اتفاق را ئے سے متفقہ طو ر پر چو ہدری انو ارا لحق کی حما یت کا فیصلہ کیا ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر)بھمبر میں امیدوا ر وں نے چیف الیکشن کمشنر کے ضا بطہ اخلا ق کی دھجیاں بکھیر دی امیدواروں نے بڑ ے بڑ ے بینرز ،پینا فلیکس لگا نے ،ہوائی فا ئر نگ کر نا اور ریلیاں نکا لنا معمو ل بنا رکھا ہے ڈسٹر کٹ ریٹر نگ آفیسر کے نو ٹسز کو بھی امیدواروں نے جو تے کی نو ک پر رکھ دیا سر کاری ملازمین بھی کھلے عام الیکشن مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لے رہے ہیں کو ئی پو چھنے والا نہیں تفصیلات کے مطا بق چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر غلا م مصطفی مغل کی طرف سے امیدواروں کیلئے جا ری کر دہ ضا بطہ اخلاق کی بھمبر کے امیداروں نے دھجیاں بکھیر کر ر کھ دی ہیں دوبڑ ے امیدوار وں نے ضا بطہ اخلاق کو پا ئوں تلے روند کر رکھ دیا ہے امیدواروں نے اپنی اشتہا ری مہم کیلئے بڑ ے بڑ ے بینرز اور پینا فیلکس لگا رہے ہیں جبکہ کا رنر میٹنگز اور افطا ر ڈنر کی تقر یبا ت میں ہوائی فائر نگ اور بیرون مما لک سے انتخا بی مہم چلا نے کیلئے آنیوا لے راہنما ئوں کے استقبا ل کیلئے کا رنر میٹنگز میں جا نے کیلئے بڑ ی بڑ ی ریلیاں نکا لنا معمو ل بنا رکھا ہے جبکہ دوسر ی طرف سر کاری ملازمین بھی اپنے اپنے پسند ید ہ امیدواروں کی انتخا بی مہم میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لے رہے ہیں امیدواروں اور سر کاری ملازمین کو ضا بطہ اخلاق کی خلا ف ورزی کر نے پر کو ئی پو چھنے وا لا نہیں ڈسٹر کٹ ریٹر نگ آفیسر کے نوٹس کو امیدوار و ں سمیت سرکاری ملازمین نے جو تے کی نو ک پر رکھا ہوا ہے چیف الیکشن کمشنر کا ضا بطہ اخلاق مذاق بن کر رہ گیا ہے بھمبر کے عوامی سیاسی سما جی حلقوں نے چیف الیکشن کمشنر اور ریٹر نگ آفیسر کی بے بسی یا پھر جا ن بو جھ کر آنکھیں بند کر نے پر شدید تحفظات کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر اتنے بے بس ہیں اور ضا بطہ اخلاق پر عمل درآمد نہیں کرواسکتے تو پھر ضا بطہ اخلاق کیو ں جاری کیا
ہے ابھی تک توا یسے لگا رہا ہے کہ جس کی لا ٹھی اس کی بھیس ۔۔