بھمبر کی خبریں 15/8/2016

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) بھارت کے یوم آزادی کو سیاہ کے طور پر منانے کیلئے بھمبر میں بھی کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس موقع پر شرکاء ریلی نے بازوں پر سیاہ پٹیاں با ند ھ رکھی تھیں شر کا ء بھارت کے خلا ف شدید نعر ے بازی کر رہے تھے احتجا جی ریلی پر انی کچہر ی احا طہ بھمبر سے شروع ہو ئی جو ہا تھی گیٹ ،لاری اڈا،سبز ی چوک اور مین بازار سے ہو تی ہو ئی میلاد چوک میں پہنچ کر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی احتجا جی ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے مر کز ی صدر کشمیر فر یڈ م مو ومنٹ انجینئر خا لدپرویز بٹ نے کہا کہ بھارت مقبو ضہ کشمیر کے عوام پر گزشتہ ایک ما ہ سے بد تر ین مظالم ڈھا رہا ہے مقبو ضہ کشمیر میں انسا نی حقوق کی سنگین خلا ف ورزیاں عرو ج پر ہیں گزشتہ38روز سے کر فیو کے مسلسل نفاذ ،خورا ک اور ادویا ت کی کمی سمیت نظر بند ی کشمیر یوں کو اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکی انہوں نے کہا کہ جو ملک مظلو م قومو ں کی آزادیاں سلب کر تے ہیں انہیں یہ با ت ذیب نہیں دیتی کہ وہ اپنی آزادی کا جشن منا ئیں بھارت کا یو م آزادی آج کشمیر ی یو م سیاہ کے طور پر منا کر دنیا کو یہ باور کروا رہے ہیں کہ بھارت نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں کشمیر یوں کا حق آزادی سلب کئے ہو ئے ہے آج بھمبر میں عوام کی طر ف سے مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کیسا تھ اظہار یکجہتی اس با ت کا عین ثبو ت ہے کہ کشمیر ی قوم سو ئی نہیں بلکہ جا گ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پا کستا ن آزادکشمیر میںنیشنل ایکشن پلا ن کو صرف دہشت گردی یا ملک دشمن عناصر تک محدود رکھے نیشنل ایکشن پلا ن تحر یک آزادی کشمیر کی را ہ میں رکا وٹ بن رہا ہے پا کستا ن کشمیر یوں کو اپنی تحر یک خود چلا نے کی کما ن سو نپے اور کشمیر کمیٹی کی چیئر مین شپ کسی کشمیر ی کے حوا لے کر ے تا کہ کشمیر ی دنیا کے سا منے اپنا مو قف واضح طور پر پیش کر سکیں انہوں نے کہاکہ بھارت اب یہ جا ن لے کہ جب تک کشمیر یوں میں خو ن کا ایک قطر ہ بھی باقی ہے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور مقبو ضہ کشمیر کے بھا ئیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن اقداما ت اٹھا ئینگے اس کے لئے چاہے ہمیں کنٹرو ل لا ئن ہی کیو ں نہ تو ڑنی پڑ ے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پا کستان مقبو ضہ کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیر ی تحر یک آزادی کے ہا تھ مضبو ط کر یں انشا اللہ وہ وقت قر یب آرہا ہے جب ریاست جموں وکشمیر دنیا کے نقشے پر ایک آزاد اسلامی ریاست کے طو رپر نمودار ہو گی احتجا جی ریلی سے جماعت اسلا می کے را ہنما چو ہدر ی محمد علی اختر ،را جہ اقبا ل انقلا بی ،جما عت الدعوة کے ضلعی امیر ابو شعیب بھائی ،جنر ل سیکر ٹر ی بھمبر پر یس کلب مر زا سجاد احمد ،چوہدر ی خا لد حسین ایڈووکیٹ اور چو ہدر ی سلیم سا گر نے بھی خطا ب کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Rescue

Rescue

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) 14اگست جشن آزادی کے موقع پر گجرا ت ،سیا لکو ٹ ،گجرا نو الہ ،کھاریاں ،جلا لپو ر جٹاں ،جہلم سے عوام کا جم غفیر بھمبر امڈ آیا ہزا روں نو جوان اور فیملیز مو ٹر سا ئیکلوں اور گا ڑیوں پر یو م آزادی کی خوشی میں بھمبر کے پر فضا نواحی علاقوں وادی سما ہنی پہنچ گئے اس موقع پر متعدد حا دثا ت بھی رو نما ہو ئے جن کو بر وقت ریسکیوکر نے کیلئے ریسکیو1122کی ٹیمیں سا را دن متحر ک رہیں ریسکیو1122کی طرف سے رش کے دو را ن زخمی ہو نے وا لے افراد کو بروقت طبعی امدا د پہنچا نے پر عوام علاقہ اور دو ر دراز سے آنیوا لے سیا حوں کا بھمبر کی انتظا میہ اور ریسکیو1122کو خرا ج تحسین اور اظہار تشکر تفصیلات کے مطا بق ہر سا ل کی طرف امسا ل بھی 14اگست جشن آزادی کے موقع پر علاقہ پا کستا ن کے اضلا ع گجرا ت ،سیا لکوٹ ،گجرا نوالہ ،جہلم اور منڈ ی بہا والدین سے ہزا روں نو جوان اور فیملیز مو ٹرسا ئیکلوںا ور گاڑیوں پر سوا ر ہو کر بھمبر کے پر فضا مقام سما ہنی با با شا دی شہید با غسر اور کڈ یا لہ کے علاقوں کا وزٹ کر تے ہیں اس دو ران مر کز ی شا ہرا ہ پر خاصا رش رہا جس پر بھمبر کی ضلعی انتظا میہ نے ریسکیو1122کو ہدا یا ت جاری کیں کہ وہ بھمبر سے اوپر پہاڑی علاقوں میں گشت کر یں اور حا دثا ت کی صورت میں متاثرہ لوگوں کو ریسکیوکر یں جس پر ریسکیو 1122 کے اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر شوکت ناز اور فا ئیر آفیسر ملک ایاز بذمی نے بھمبر سما ہنی روڈ پر اپنے کیمپ لگا ئے اور موبا ئیل ٹیم بھی تشکیل دی اس دو را ن آنے والے سیاحوں میں چند افراد جن میں عمر علی ،یاسر علی بڑ ھنگ بھمبر ،اعجاز ،قیصر ،عمیر ،نو ید ،اسد ساکنا ن گجرا نوا لہ ،ریاض ،انعم بی بی وزیر آباد ،منیب اظہر سیا لکوٹ ،نذیر اور عمرا ن ساکن گجرا ت حا دثا ت کا شکا ر ہو ئے جنہیں فوری طور پر 1122کے اہلکا را ن نے ابتدا ئی طبعی امداددی اور انہیں ایمبو لینس کے ذریعے ہسپتا لوں میںمنتقل کیا ریسکیو1122 کی کا رکر دگی کو سہرا تے ہو ئے عوام علاقہ اور سیاحو ں نے ریسکیو1122کے آفیسرا ن اور اہلکارا ن کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے انہیں خرا ج تحسین پیش کیا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Speech

Speech

بھمبر ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر) تحر یک آزادی کو مضبو ط اور منظم کرنے کیلئے بھمبر میں مختلف تنظیموں ،سول سوسا ئٹی کے نما ئند گا ن اور شہر یوں پر مشتمل ”کشمیر فر یڈ م فورم بھمبر”کا قیا م عمل لا یا گیا کشمیر فر یڈ م فو رم کے تحت تحر یک آزادی کشمیر کو تقو یت دینے کیلئے تحر یک آزادی کے متعلقہ جلسے جلوس اور ریلیاں اور سمینار کو بھر پور انداز سے منعقد کر نے اور آرگنائز کر نے کے لئے مشاورت کی جا ئیگی فر یڈ م فو ر م کا پہلا اجلاس 18اگست بروز بد ھ بعد از نماز عصر ہیو ن پیلس ہو ٹل میر پور چو ک میں منعقد ہو گاتفصیلا ت کے مطا بق تحر یک آزادی کشمیر کو مضبو ط اور منظم کر نے اور تحر یک آزادی کشمیرکے خلا ف ہو نیوا لی سازشوں کو بے نقاب کر نے کیلئے بھمبر میں مختلف سیاسی مذہبی تنظیموں ،سول سوسا ئٹی کے نما ئند گا ن اور شہر یوں پر مشتمل کشمیر فگر یڈ م فورم کا قیام عمل میں لا یا گیا ہے فر یڈ م فورم کے قیا م کے موقع پر مختلف تنظیموں ،سول سوسائٹی کے نما ئندوں اور شہریوں جن میں انجینئر خا لد پرو یز بٹ ،محمد علی اختر ،ابو شعیب بھا ئی ۔محمد اسا مہ ،سید ذیشا ن مجا ہد ،انعام الحق مر زا ،چو ہد ری خا لد حسین ایڈووکیٹ ،چو ہدر ی ظفر اقبا ل ،محمد اقبا ل انقلابی ،حا جی خا لد حسین خا لد ،چو ہدری محمد اکر م پپو،چو ہد ری محمد اکر م ،منشاء وقار ،سجاد مرزا ،راجہ عطا المنعم ،ذیشا ن مصطفی ،مرزا خا لد ،راجہ ولید پاشا ،ملک شو کت اعوان ،یاسین تبسم ،راجہ نعیم گل ،سعید بٹ سمیت دیگر نے مشتر کہ طور پر تحر یک آزادی کشمیر کو مضبو ط اور منظم کرنے کیلئے کشمیر فر یڈ م فو ر م کے قیا م کی منظوری دی اور کہا کہ کشمیر فر یڈ م فورم میں مز ید تنظیموں ،سول سوسائٹی کے نما ئند گا ن اور شہریوں کو شامل کیا جا ئیگا فورم کا مقصد تحر یک آزادی کشمیر کو مضبو ط اور منظم کر نے سمیت تحر یک آزادی کشمیر کو مضبو ط بنیادوں پر آگے لے جا نے کیلئے تحر یک آزادی کے حوالہ سے جلسے ،جلوس ۔ریلیاں اور سمینار منعقد کرنے کے حو الے سے مشاورت کی جا ئیگی کشمیر فر یڈ م فورم کا پہلا باقاعد ہ اجلاس 18اگست بروز بد ھ کو بعد از نماز عصر ہیو ن پیلس ہوٹل میر پور چوک بھمبر میں منعقد ہو گا ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔

Protest

Protest

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپو رٹر)راجہ افتخا ر احمد مر حوم ،راجہ ذوالفقار آف سپین کی ہمشیر ہ اور را جہ عمر ذوالفقار آف سپین کی پھو پھو صاحبہ گزشتہ روز رضا ئے الہی سے انتقا ل کر گئی مر حو مہ کی نمازجناز ہ بڑ ھنگ میں ادا کی گئی نمازجناز ہ میں سا بق سپیکر اسمبلی چوہدری انو ارا لحق ،راجہ قیصر ذوالقر نین ،(ر) بر گیڈئیر را جہ سعید ،سا بق نا ظم اعلیٰ جنگلات راجہ خضر حیا ت،وائس چا نسلر مسٹ یونیو رسٹی راجہ حبیب الرحمن ،چیئر مین لا لہ محمد افضل ،سابق ایڈ منسٹر بلدیہ راجہ شا ہد انور خا ن ،صدرکشمیر پر یس کلب بھمبر را جہ نعیم گل ،صدر ٹر انسپو رٹ چو ہدری محمد عا رف کا کا ،ٹھیکیدا ر چو ہد ری محمد الیاس ،چو ہد ری عا مر اکر م ،را جہ فہیم اختر ،راجہ محمد رفیق ،را جہ نصیر یو کے ،را جہ طا ہر عا شق یو کے ،راجہ طا ہر وحید سپین ،ٹھیکیدا ر را جہ منا ف ،ممبر علی شا ن ،لا لہ محمد اسلم ڈیر ے وا لے سمیت سیاسی وسما جی حلقوں ،وکلا ء ،صحا فیوں ،تا جروں ،عزیز واقا رب سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شر کت کی مر حو مہ کو نما زجنا زہ کے بعد انکے آبا ئی قبر ستا ن بڑ ھنگ میں سپر د خا ک کر دیا گیا ۔۔

Percham Keshai

Percham Keshai