بھمبر کی خبریں 02.03.2013

غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادکشمیر ریاستی تشخص اور وحدت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آزادکشمیر ریاستی تشخص اور وحدت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا یا ہے آزادحکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے سندھ حکومت کا مشیر آزادحکومت چلا رہا ہے سیاسی بے روز گاروں کی فوج ظفرموج بھرتی کرکے لبریشن سیل کے فنڈز کو ہڑپ کیا جا رہا ہے جماعت علی شاہ ملک کا غدار تھا جس نے آنے والی نسلوں کے پانیوں کا سودا کیا پاکستان کے انتخابات سے متعلق صدرجماعت کارکنوں کی مشاورت سے فیصلہ کرینگے مسلم کانفرنس آزادکشمیر میں عدم اعتماد کے حق میں نہ ہے ان خیالات کااظہار مسلم یوتھ بورڈ کے چیئرمین سردارعثمان عتیق نے گزشتہ روز بھمبرمیں ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے آزادخطہ کے عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے آزادکشمیر کے اندر تعمیروترقی کے تمام وہ منصوبے جو سردار عتیق احمد خان کے دور حکومت میں شروع ہوئے تھے ابھی تک مکمل نہ ہو سکے آزادکشمیر کے تمام علاقوں اضلاع کے فنڈز میرپور میں شفٹ کرنے کے باوجود میرپور میں ڈویلپمنٹ کہیں نظر نہیں آ تی میرپور سے تعلق رکھنے والا وزیر اعظم میرپورمیں جناح ٹاؤن کی کرپشن میں ملوث ،متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل حل کرنے میں ناکام ،تعمیروترقی اور سڑکوں کو مکمل کروانے میں ناکام ہو چکا ہے بھمبرتا کوٹ جیمل سڑک بھمبر تا سماہنی سڑک جو سردار عتیق احمد خان کے دور حکومت میں شروع ہو ئی تھی ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی مرکز میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتے ہوئے آزادکشمیر کو فنڈز نہ ملنا حکومت کی ناکامی ہے آزادکشمیر کا بجٹ پاکستان کے کسی بھی بڑیشہرسے زیادہ نہ ہے اگر پاکستان کے اندر ایم این ایز اور وزراء کو اپنے حلقوں کیلئے کروڑوں اربوں کے فنڈز مل رہے ہیں تو آزادکشمیر کیلئے فنڈز کی کمی نہیں ہو نا چاہیے آزادکشمیر کے لوگوں کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن لوگوں کی ضرروت تو پوری نہ کر سکی البتہ سیاسی بے روز گارکسی فوج ظفر موج بھرتی کرکے تحریک آزادی کشمیر کے فنڈز سیاسی بے روزگاروں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آزادحکومت کو عملاً سندھ حکومت کا مشیر چلا رہا ہے جو آزادکشمیر میں آتا ہے تو اس کا پروٹوکول آزادکشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سے زیادہ ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ غیر ریاستی جماعتوں نے تحریک آذادی کشمیر ،ریاستی تشخص اور ریاستی وحدت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ریاستی جھنڈے کے وقار کو مجروح کیا جا رہا ہے ریاست کے قومی تشخص کو محفوظ بنانے کی ضرورت ہے اگر یہ نہ رہا تو یہ اقتدار وزارتیں اور جھنڈے ادھر ہی رہ جائیں گے مسلم کانفرنس ریاست کے تشخص کی علامت ہے ہم پاکستان کے نظریاتی فکری محاظ کے بلا تنخواہ سپاہی ہیں ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے اندر مسلم کانفرنس عدم اعتماد کے حق میں نہ ہے اگر یہ سلسلہ ایک مرتبہ شروع ہو گیا تو پھر عدم اعتماد کا سلسلہ رک نہ سکے گا مسلم کانفرنس حالات اور وقت کیمطابق فیصلہ کرے گی کہ تبدیلی کا عمل جماعت کے اندر سے ہوتا ہے یا عدم اعتمادکی صورت ہیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے آمدہ الیکشن میں ہم کس جماعت کی سپورٹ کرینگے اس کا فیصلہ صدرجماعت سردار عتیق احمد خان کارکنوں کی مشاورت سے کرینگے البتہ پاکستان کے اندر مسلم لیگ کیساتھ آئینی رشتہ موجود ہے پاکستان کے اندر مقیم کشمیری مہاجرین ایسے جماعت کو ووٹ دینگے جو تحریک آزادی کشمیر کو تقویت دیگی انہوں نے کہاکہ کشن گنگا ڈیم پر پاکستان عالمی عدالت میں مقدمہ اپنی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہارا ہے انڈس واٹرمعاہدے کا چیئرمین جماعت علی شاہ غدار تھا اس نے آنے والی نسلوں کے پانیوں کا سوداکیا ہے ان کیخلاف غداری کا مقدمہ درج ہو نا چاہیے ملک سے فرار ہونے اور غداری کرنے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کو جماعت علی شاہ کیخلاف ازخود نوٹس لینا چاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی کے قانون سازاسمبلی چوہدری انوار الحق نے ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی موت کو ریاست کا عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا تھا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کے راہنما سابق سپیکر قانون سازاسمبلی چوہدری انوار الحق نے ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی موت کو ریاست کا عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ مرحوم کو اللہ تعالیٰ نے خداداد صلاحیتوں سے نوازا تھا مرحوم نے کم عمری میں اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بیس کیمپ کے اندر بہترین انتظامی آفیسر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں دوران ڈیوٹی اس جہان فانی سے کوچ کر گئے انکی اچانک وفات سے ہر شخص آشکبار ہے انکی وفات سے ہم ایک بہترین انتظامی آفیسر ،انسان دوست ،فرض شناس اور جرات مند آفیسر سے محروم ہو گئے ہیں مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس ہو تی رہے گی اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو ایک عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کشمیر پریس کلب بھمبرکے صدرراجہ نعیم گل ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے اور میران شاہ پریس کلب کے صدر ملک ممتاز کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاحکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب بھمبرکے صدرراجہ نعیم گل ،جنرل سیکرٹری ملک شوکت حسین نے نجی ٹی وی چینل کے نمائندے اور میران شاہ پریس کلب کے صدر ملک ممتاز کے ٹارگٹ کلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکومت صحافیوں کے کسی قتل کو بھی گرفتار نہ کر سکی ہے جو کشمیری صحافیوں کیلئے انتہائی تشویش ناک ہے انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوسالوں سے پاکستان کے اندر صحافیوں کا ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے کئی صحافیوں کو شہید کیا جا چکا ہے
لیکن صحافی برادری شدید احتجاج کے باوجود ابھی تک صحافیوں کے تحفظ کیلئے کوئی قانون سازی نہیں کی جو انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے صحافی پاکستان کے صحافیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک ممتاز کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعہ سزا دی جائے اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نوا ز آف گڑھا للیاں کا سردار عثمان عتیق کے اعزاز میں عشائیہ تقریب
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ساؤتھ افریقہ کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری حق نوا ز آف گڑھا للیاں کا سردار عثمان عتیق کے اعزاز میں عشائیہ تقریب میں مختلف شخصیات کی شرکت تفصیلات کیمطابق بھمبر کے معروف سیاسی و سماجی راہنما و ساؤتھ افریقہ کی کاروباری شخصیت چوہدری حق نواز آف گڑھا للیاں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم یوتھ بورڈ کے چیئرمین سردارعثمان عتیق کے اعزاز میں عشائیہ دیا عشائیہ تقریب میں سردار افتخار رشید ،چوہدری محسن اعجاز،مرزاآصف زرگر،راجہ عثمان جاوید ،مرزا قاسم امین ،حسیب احمد،مرزا مظہر اقبال جرال ،حاجی سعید احمد،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،ناصرشریف بٹ،یاسر اقبال،راشد محمود ،مرزاراشد،حسنین اعظم ،ملک عاصم ریاض ،چوہدری ساجد ،چوہدری امجد سمت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق ،امیرجماعت اسلامی عبدالرشید ترابی گزشتہ روز بھمبر میں سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے بیٹوں سابق سپیکراسمبلی چوہدری انوارالحق،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری سے اظہار تعزیت کیا
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ محمد صدیق ،امیرجماعت اسلامی
عبدالرشید ترابی،چیئرمین مسلم یوتھ بورڈ سردار عثمان عتیق ،صدارتی سیکرٹری ڈاکٹر آصف ،سابق سینئر وزیر حکومت راجہ محمد قیوم ،سابق مشیر حکومت آفتاب اکرم ،پیپلزپارٹی برٹن برطانیہ کے صدرچوہدری محمد یونس آف بروٹی نے گزشتہ روز بھمبر میں سابق سینئر وزیر چوہدری صحبت علی کی وفات پر انکے بیٹوں سابق سپیکراسمبلی چوہدری انوارالحق،ڈاکٹر انعام الحق چوہدری سے اظہار تعزیت کیا مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین کیلئے دعائے صبر وجمیل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)کشمیر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کشمیر پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت راجہ نعیم گل منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی وفات پر اور پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری گلزار احمد ایڈووکیٹ کے بہنوئی کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان کیلئے دعاصبر وجمیل کی اجلاس میں ناصر شریف بٹ ،چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ،طارق محمود ثاقب ،عزیز زالرحمان ناز ،ڈاکٹر طارق شاکر ،ملک شوکت حسین ،سلیم ساگر ،ظہور احمد رضا،جہانگیر پاشا،مرزا ندیم اختر،عاطف اکرم ،قاضی انصر،فیصل صغیرشمیم ،یاسین تبسم ،شیراز پرویز ،عابد زبیر ،وسیم نذر ،راجہ وحید مراد،مرتضیٰ گیلانی ،محمد ارشد سمیت دیگر نے شر کت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
DHOبھمبر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری انتہائی فرض شناس،قابل اور باصلاحیت انتظامی آفیسر ہیں چند شر پسند عناصر ہمارا نام استعما ل کرکے انکی کردار کشی کی کوشش کررہے ہیں
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)DHOبھمبر ڈاکٹر طارق محمود چوہدری انتہائی فرض شناس،قابل اور باصلاحیت انتظامی آفیسر ہیں چند شر پسند عناصر ہمارا نام استعما ل
کرکے انکی کردار کشی کی کوشش کررہے ہیںجسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان میڈیکل ایسویس ایشن ضلع بھمبر صدرڈاکٹر محبوب احمد چوہدری نے کیا انہوں نے کہاکہ DHOڈاکٹر طارق محمود نے ہمیشہ میرٹ اور قانون کیمطابق کام کیا ہے انکے دور میں محکمہ صحت بھمبر میں بہتری آئی ہے موصوف انتہائی باصلاحیت ،ذمہ دار ،فرض شناس اور قابل آفیسر ہیں چند شر پسندعناصر انکے خلاف میڈیا ٹرائل میں ہمارا نام استعما ل کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور موصوف کی کردار کشی کرنا چاہتے ہیں جسکی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم ان کیخلاف کسی کو اپنا نام استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہ دینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزادخطہ ایک قابل افسر سے محروم ہو گیا ہے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آزادخطہ ایک قابل افسر سے محروم ہو گیا ہے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی راجہ ثاقب منیر ایماندار اور فرض شناس آفیسر تھے ان خیالات کااظہار راجہ نوید طارق آف ابو ظہبی نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا انہوںنے کہاکہ راجہ ثاقب منیر نہایت ہی خداترس اور نیک انسان تھے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء صدیوں پر نہ ہو سکے گا مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائیگا انہوں نے اپنے بیان میں ورثاء کیساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔