تعصب : امریکی فٹ بال کھلاڑی حسین عبداللہ کو سجدہ کرنے پر سزا

Prostrate

Prostrate

نیو انگلینڈ (جیوڈیسک) عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کا پاس لے کر ٹچ ڈاون کیا۔ تاہم ریفری نے 29 سالہ عبداللہ پر ٹچ ڈاون کی خوشی منانے پر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 15 یارڈ کی پنلٹی عائد کر دی۔

نیشنل فٹ بال لیگ کے سابق ریفری مائیک پریرا نے کہا کہ گھٹنوں پر بیٹھ کر دعا کرنا قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ عبداللہ ایک متقی مسلمان ہیں اور انھوں نے 2012 کا سیزن نہیں کھیلا تھا کیونکہ وہ اپنے بھائی حمزہ کے ہمراہ حج پر گئے تھے۔

حالیہ سیزن میں این ایف ایل پر سماجی ایشوز کے حوالے سے کافی تنقید کی جا رہی ہے اور اس پنلٹی کی وجہ سے این ایف ایل کو مزید تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔ عبداللہ نے نیو انگلینڈ پیٹریئٹس کے خلاف چوتھے کوارٹر میں 39 یارڈ سے مخالف کھلاڑی کے پاس کو لیا اور ٹچ ڈاون کیا۔

واضح رہے کہ 2011 کے سیزن کے دوران این ایف ایل کھلاڑی ٹم ٹیبو اپنے گھٹنے کے بل بیٹھے اور دعا کی۔ اس کے بعد سے اس عمل کو ’ٹیبوئنگ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ تاہم ٹم ٹیبو کو اس پر پنلٹی نہیں لگائی گئی بلکہ یہ عمل اس سیزن میں بہت مشہور ہوا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عبداللہ پر پنلٹی عائد کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔