بلاول بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی پیرس میں تقریب رونمائی میں شرکت فرمائیں گے

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

پیرس۔ نمائندہ خصوصی( حسن شہزاد) پاکستان پیپلزپارٹی سابق وزیر اعظم شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کی زندگی پر پارٹی کے سینئر راہنما سنیٹر جہانگیربدر کی طرف سے لکھی گئی کتاب کی رونمائی پارٹی سوشلسٹ ویلنوساں جارج کے زیراہتمام 25 اکتوبر بروز ہفتہ کو منعقد ہوگی تقریب رونمائی کی صدارت پارٹی سوشلسٹ ویلنوساں جارج کے جنرل سیکرٹری مبشر کھوکھر کریں گے

مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری ہوں گے جبکہ دیگر مہمانوں میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید، مصنف کتاب سنیٹر جہانگیر بدر اور سوشلسٹ پارٹی کے مقامی اور مرکزی راہنماؤں میئر سنیٹرز اور ارکان فرانس پارلیمنٹ شرکت کریں گے

پارٹی سوشلسٹ ویلنوساں جارج کے جائنٹ سکیرٹری سجاد محمود کھوکھرکے مطابق یہ پروگرام25 اکتوبر کو تھیڑہال21 ایونیوکارنو 94190 ویلنوساں جارج میں منقد ہوگا مقامی پاکستانی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی سمیت مختلف جماعتوں کے راہنما کارکن بھی شرکت کریں گے ۔

PPP France - Poster

PPP France – Poster