بپاشا باسو کی ہارر فلم ’’الون ‘‘ نے شائقین کے رونگھٹے کھڑے کر دئیےV8pUa.dpuf

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو کی نئی ہارر فلم ’’الون ‘‘کے ٹریلر نے شائقین کے رونگٹھے کھڑے کر دیئے۔ اداکارہ دھڑ جڑی بہنوں کے کردار میں جلوہ گر ہوئی ہیں۔

بھوشن پاٹیل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی دھڑ جڑی دو بہنوں کی ہے جو ہمیشہ ساتھ رہنے کا وعدہ کرتی ہیں۔ لیکن ایک کی موت کے بعد انہیں الگ ہونا پڑ جاتا ہے۔

ساتھ رہنے کا وعدہ توڑنے پر مرنے والی بہن کا بھوت واپس آکر دوسری کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے۔ ہارر فلم میںِ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہیں۔