بپا شا با سو کی ہارر فلم الون کا پہلا ڈائیلاگ پرومو ریلیز

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں بنگالی حسینہ کے نام سے مشہور بپاشا باسو کی آ نے والی نئی ہارر فلم” الون” کا دہشت ناک مناظر پر مشتمل پہلاڈائیلاگ پرومو ریلیز کر دیا گیا ہے۔

اس فلم میں بپا شا با سو ڈبل رول ادا کر رہی ہیں جبکہ ان کے مدِ مقابل مر کزی کر دار انڈین ٹی وی کے نامو ر ہیرو کرن سنگھ گروورادا کر رہے ہیں جو کہ ان کی کیر ئیر کی پہلی بالی ووڈ فلم ہے۔الون کی کہانی دو جڑواں بہنوں کے گرد گھومتی ہے جن کا دھڑ پیدائشی طور پر آپس میں جڑا ہو اہے۔

تن سے جڑی یہ دو نوں بہنیں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے بھی کر تی ہیں لیکن ایک بہن نا معلوم وجوہات کی بناء پر اپنی وفات کے بعد بد روح کا روپ دھار کر دوسری بہن کا جینا مشکل کر دیتی ہے۔ بھو شان پٹیل کی ہدایات میں بننے والی سنسنی سے بھر پور یہ ہارر فلم 16 جنوری کو دنیا بھر سے عام نمائش کیلئے پیش کر جائے گی۔