بپاشا باسو کی ہارر فلم “آتما”کے دو گانوں کی وڈیوزجاری

Atma

Atma

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کی بنگالی حسینہ بپاشا باسو کی خوف و دہشت سے بھرپور نئی ہارر/سائیکالوجیکل تھرلر فلم “آتما”کے دو گانوں”آجا نندیا” اور”تیری خاطر”کی وڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔ سنگیت کی آواز میں ریکارڈ شدہ آجا نندیاکے بولوں پر مبنی گانے میں بپاشا کو اپنی بیٹی کو سلاتے دکھایا گیا ہے جبکہ سورج جگن کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے تیری خاطر نامی گانے میں بپاشا کو مختلف انہونے واقعات سے ڈرتے دکھایا گیا ہے۔

جن کا میوزک سنگیت اور سدھارتھ ہلدی پور نے کمپوزکیا ہے۔ فلم آتما کی کہانی اوراسکرین پلے لکھنے سمیت ہدایتکاری سپارن ورما نے دی ہے جس میں بپاشا سمیت نواز الدین صدیقی اور چھ سالہ ڈوئل دھون اہم کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے جسکے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔

لیکن بچی کی نظر میں اسکا باپ زندہ ہے کیونکہ اسکی آتما(روح) مسلسل بچی کے گرد منڈلاتی نظر آتی ہے۔ڈرانے مناظر اور ہر پل خوف کو بڑھاتے مناظر سے بھرپور اس سائیکالوجیکل تھرلر فلم کو ابھیشک اور کمار منگٹ پاٹھک نے پروڈیوس کیا ہے جو22مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔