بپاشا باسو 35 سال کی ہو گئیں

Bipasha Basu

Bipasha Basu

ممبئی (جیوڈیسک) سحر انگیز آنکھوں اور قاتلانہ اداؤں کی مالک بپاشا باسو سات جنوری 1979ء کو نئی دلی میں پیدا ہوئیں۔ 17 سال کی عمر میں ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھنے والی بپاشا نے بالی وڈ کیرئیر کا آغاز فلم ”اجنبی” سے کیا۔

سنسنی خیز فلم راز میں بپاشا کی بولڈ اداکاری نے انہیں فلمی دنیا میں ایک نئی پہچان دی۔

آنکھیں، میرے یار کی شادی ہے، جسم، دھوم ٹو، راز تھری، ریس ٹو، آتما بنگالی ساحرہ کی معروف فلمیں ہیں۔ ہمشکل، موسٹ ویلکم ٹو، بینگ بینگ، نو انٹری میں اینٹری بپاشا باسو کی آنے والی فلمیں ہیں۔