الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الزام تراشی کے ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو خدمت خلق کا مینڈیٹ دیا لیکن بعض سیاسی عناصر اس جمہوری طرز کو یر غمال بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ الزام تراشی کا ماہر ایک سیاستدان نے جھوٹ بولنے کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا جینا مرناعوام کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا، پاکستان کے عوام صرف ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، عوام دھرنوں اور لانگ مارچ کے دوران بھی لا تعلق رہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی ترقی کا سفر روکنے والے عوام پر رحم کریں، ہم عوام کی بے لوث خدمت کریں گے ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ رہے گا۔