پارہ: الم 1 سورةالبقرة مدنیہ رکوع نمبر 5 آیت 40 سے 46

Quran

Quran

تحریر : شاہ بانو میر

اے بنی اسرائیل !! ذرا خیال کرو میری اس نعمت کا جو میں نے تم کو عطا کی تھیـ
میرے ساتھ جو تمہارا عہد تھا اسے تم پورا کرو ـ
تو میرا جو عہد تمہارے ساتھ تھا اسے میں پورا کروں ـ
اور مجھ ہی سے تم ڈرو ـ اور میں نے جو کتاب بھیجی ہے اِس پر ایمان لاؤ ـ
یہ اُس کتاب کی تائید میں ہے ـ جو تمہارے پاس پہلے سے موجود تھی ـ
لہٰذا
“” سب سے پہلے تم ہی اس کے منکر نہ بن جاؤ “”
تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو
اور
میرے غضب سے بچو
باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ
اور
نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو
“”نماز قائم کرو “”
“”زکوة دو””
اور
جو لوگ میرے آگے جھک رہے ہیں ان کے ساتھ تم بھی جھک جاؤ
تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کیلیۓ کہتے ہو
مگر
اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟
حالانکہ
تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو ـ
کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے
صبر اور نماز سے مدد لو
بے شک نماز ایک سخت مشکل کام ہے ـ
مگر
ان فرماں بردار بندوں کیلیۓ مشکل نہیں ہے
جو سمجھتے ہیں
کہ آخر کار انہیں اپنے رب سے ملنا ہے ـ اوراسی کی طرف پلٹ کر جانا ہےـ

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر