بولیویا : ٹریفک حادثے میں 18 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Bolivia

Bolivia

بولیویا (جیوڈیسک) بولیویا میں ٹریفک حادثے میں میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ بولیویا میں پیرو سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ہائی وے پر شراب کا ٹرک بے قابو ہو کر دوسری گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں گیارہ گاڑیوں تصادم کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے فورا ٹرک میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں کو ھسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق حادثے کے وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔