بالی وڈ فلم تنو ویڈز منو ریٹرن کا پہلے ہفتے میں 40 کروڑ کا بزنس

Tanu Weds Manu Returns

Tanu Weds Manu Returns

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم تنو ویڈز منو ریٹرن باکس آفس پر ہٹ ہوگئی ، پہلے ہفتے میں چالیس کروڑ کا بزنس کر لیا۔

دو ہزار گیارہ میں بننے والی فلم تنو ویڈز منو کے سیکوئل میں بھی کنگنا رانوٹ اورمدھون جلوہ گر ہوئے ہیں ۔ فلم کی کہانی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی ہے ، وقت کے ساتھ ان کی محبت کم ہونے لگتی ہے ، تیس کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم تنو ویڈز منو ریٹرن نے پہلے ہی ہفتے چالیس کروڑ روپے کما لیے۔