برازیل میں آپریشن کار واش کے نام سے بدعنوان سیاست دانوں اور افسران کے خلاف کارروائی

Brazil Operations

Brazil Operations

برازیلیا (جیوڈیسک) حکومتِ برازیل نے آپریشن کار واش کے نام سے بدعنوان اداروں، افسران اور سیاست دانوں کی ناجائز دولت واپس لانے کے لئے ایک منصوبہ شروع کیا ہے ۔

آپریشن کے تحت گزشتہ برس 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم بدعنوان سیاستدانوں اور افسران واپس لی گئی۔ اس میں رقم کا بڑا حصہ برازیل کی سرکاری تیل کی کمپنی پیٹرو براس سے سے حاصل کی گئی۔

برازیل کی وزارتِ انصاف کا اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ رقم پچھلے عشرے سے حاصل شدہ رقم سے 8 گنا زائد ہے، ان تحقیقات کے نتیجے میں ملک بھر سے درجنوں سیاستدانوں، کمپنی مالکان اور افسران کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے ٹھیکوں میں بے ضابطگیاں کیں اور اصل سے زائد رقم حاصل کی تھی۔ اس رقم کا بڑا حصہ رشوتوں اور انتخابی مہمات میں خرچ کرنے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق 2005 سے 2014 کے درمیان حکومت اہلکاروں نے بدعنوان افسران سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر واپس لئے تھے لیکن 2015 میں کار واش آپریشن کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم کئی گنا زیادہ ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ رقم سوئزرلینڈ منتقل کی گئی تھی جسے دوبارہ برازیل لایا گیا ہے۔