برطانیہ نے نظرنہ آنے والا دنیا کا خطرناک ڈرون تیار کر لیا

Drone

Drone

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے نظر نہ آنے والا دنیا کا خطرناک ترین ڈرون طیارہ تیار کر لیا، طیارہ ساڑھے 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑ سکتا ہے۔

طیارہ زمین پر موجود کسی بھی شخص کو نظر آئے بغیر آنے اور واپس لوٹ جانے کی صلاحیت رکھتاہے، زمین پر موجود شخص صرف اس کی آواز سن سکے گا۔

طیارہ بنانے والی کمپنی کے ترجمان ڈیوڈ کوٹس کا کہناہے کہ ریڈار بھی اس ڈرون طیارے کاسراغ نہیں لگا سکتااور یہ اب تک دنیاکاسب سے جدیداورخفیہ ترین ہتھیارہے۔