برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے استعفیٰ دیدیا

Boris Johnson

Boris Johnson

لندن (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے ’بریگزٹ‘ کے معاملے پر وزیراعظم تھریسامے سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم تھریسامنے کی حکومت گرنے کے خطرات مزید بڑھتے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے ان کی پالیسی کہا جارہا ہے جب کہ آج وہ پارلیمنٹ میں ’بریگزٹ‘ کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کرنے والی تھیں جس سے بیشتر ارکان پارلیمنٹ خوش نہ تھے اور ان کے خطاب سے چند گھنٹے قبل وزیرخارجہ بورس جانسن اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے۔

واضح رہے ’بریگزٹ‘ کے حامی ارکان پارلیمنٹ وزیراعظم تھریسامے کی نرم پالیسی سے خوش نہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر برطانوی حکومت کے دوسرے اہم وزیر نے استعفیٰ دیا، گزشتہ روز وزیر برائے بریگزٹ ڈیوڈ ڈیوس بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے تھے۔