برطانوی فوٹوگرافر نے دنیا کی بلندترین عمارت کی چوٹی پر سیلفی لے ڈالی

Burj Khalifa

Burj Khalifa

دبئی (جیوڈیسک) یوں تو سمندر کا دلکش و حسین نظارہ انسان کو اپنے سحر میں مبتلا کر دیتا ہے لیکن دنیا میں کئی لوگ ایسے بھی ہیں جو سمندر کی تصویریں کھنچوانا ایک ایسا شغل کہ اگر کوئی اس بخار میں مبتلا ہوجائے تو پھر پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل کام ہے لیکن جب بات ہو بلند عمارت پر لٹک کر سیلفی لینے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے گیرالڈ ڈونوون نامی فوٹوگرافر کو سیلفی کے ایڈونچر نے ستایا تو یہ دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ پر جا پہنچا۔

2722 فٹ کی اونچائی کی حامل عمارت بر ج الخلیفہ کی چوٹی پر پہنچ کر فوٹو گرافر نے خطرناک ترین سیلفی لے ڈالی جسے دیکھنے والوں نے اپنے دانتوں میں انگلیاں دبا لیں۔ واضح رہے کہ گیرالڈنے یہ سیلفی ایک خلائی ادارے کے پراجیکٹ پر کام کے دوران لی جس کیلئے انہیں مسلسل 36 گھنٹے تک دبئی کا فضائی نظارہ عکسبند کرنا تھا۔