برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام میانمار میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے قراں خوانی

Myanmar Shaheeds Muslims

Myanmar Shaheeds Muslims

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب لانڈھی کے زیر اہتمام میانمار کے مظلوم مسلمانوں ،کشمیر ،برما اور فلسطین کے مسلمانوں کے لئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

جس میں برما محمڈن کے عہدیداروں ،کھلاڑیوں اور فٹ بال سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں حصہ لیا جس میں برمامحمڈن کے روح رواں حاجی محمد اسلام اور عبدالغنی کے پی ٹی اور دیگر شامل تھے اس موقع پر پوری دنیا میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر افسوس اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعاء کی گئی اللہ تعالیٰ مسلمانوں پر اپنا خصوصی رحم فرمائے اور مظالم میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے درجات کی بلندی عطاء فرمائے۔