کینیڈین ہائی کمیشن نے ڈاکٹر عاصم تک قونصلر کی رسائی مانگ لی

Dr. Asim

Dr. Asim

اسلام آباد (جیوڈیسک) کینیڈین ہائی کمیشن نے پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سندھ رینجرز کی حراست میں موجود سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین تک قونصلر کی رسائی مانگ لی ہے۔

ڈاکٹر عاصم کینیڈین شہریت کے حامل ہیں اوراگر کسی ملک کا شہری کسی دوسرے ملک میں زیرحراست ہو تو غیر ملکی حکومتیں اپنے شہری تک رسائی مانگتی ہیں۔ حکومت اور وزارت خارجہ نے کینیڈین ہائی کمیشن کو اس حوالے سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا۔

ڈاکٹر عاصم حسین سے اب تک بہت سے بیانات منسوب کیے جا چکے ہیں اور ان کے بہت سے اعترافات کا تعلق بھی آصف زرداری سے بتایا جاتا ہے۔