مشہورِ زمانہ ہالی ووڈ فلم” اواتار” کے تین سیکوئلز بنانے کا اعلان

Movies Auatar

Movies Auatar

نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیہالی وڈ کے معروف ہدایت کارو پروڈیوسر جیمز کیمرون اپنی سپر ہٹ فلم”اواتار”کے موضوع پر مزید تین اورفلمیں بنانے جا رہے ہیں۔ فوکس اسٹوڈیوز نے اعلان کیا ہے کہ یہ تینوں فلمیں 2016 اور 2018 کے درمیان ریلیز کی جائیں گی۔2009 میں پیش ہونے والی تھری ڈی فلم” اواتار” نے دنیا بھر میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 2.8 بلین ڈالرز کا کاروبار کیا تھا۔

فلم کی کامیابی کے بعد کیمرون نے ابتدا میں اس موضوع پر مزید دو فلمیں بنانے کا سوچا تھاتاہم اب ان کا خیال ہے کہ وہ جو کچھ اسکرین پر دکھانا چاہتے ہیں اسے دو فلموں میں سمیٹنا ممکن نہیں۔ فوکس نے اپنے جاری بیان میں بتایا کہ تینوں سیکوئلز کی فلم بندی 2014 میں ایک ساتھ شروع ہو گی اور انہیں دسمبر 2016 ،17 ،18 میں ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فلم” اواتار” کی کہانی ایک ایسے معذور سپاہی کے گرد گھومتی ہے جسے قدرتی وسائل سے مالا مالپنڈورا نامی سیارے پر بھیجا جاتا ہے جبکہ فلم کے مرکزی کردار مشہور ہالی ووڈ اداکار سیگونی ویورز، سیم وارتھ انگٹن اور زوئی سلدانا نے ادا کیا تھے۔