ہم خیال چیئرمین گروپ کی جانب سے چودھری زاہد نذیر کی بھر پور حمایت کا اعلان

Arshad Ali Sanam Honor Event

Arshad Ali Sanam Honor Event

فیصل آباد (علی گوہر سے) ہم خیال چیئرمین گروپ کی جانب سے چودھری زاہد نذیر کی بھر پور حمایت کا اعلان ،ہم خیال گروپ کا بڑا گروپ سامنا لایا جارہا ہے جس میں دوستوں کی مشاورت سے وائس چیئرمین کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہم خیال چیئرمینز گروپ کی جانب سے میاں ارشد نے چیئرمینز کے اعزاز میں اعشائیہ دیا جس میں پی پی 64 اور پی پی 63 سے چیئرمینوں اور عوام نے بھر پور شرکت کی ۔جس میں ایجنڈ ا چوہدری زاہد نذیر کو ضلعی چیئرمین منتخب کروانے لیے بھر پور کوششوں کا حلف لیا گیا۔

رانا عبدالرئوف نے ہم خیال گروپ کا ایجنڈ اپیش کرتے ہوئے کہاکہ اگر چوہدری زاہد نذیر الیکشن سے برطرفی کا اعلان کرتے ہیں تو ہم خیا ل گروپ اپنے گروپ سے ضلع کونسل کے لیے چیئرمین کا اعلان کر ے گا۔انہوںنے مزید کہا کہ ہم چوہدری زاہد نذیر کی قیادت میں متحدہیں اور ان کا میابی کے لیے دن رات ایک کردیں گے۔

ہم نے چوہدر ی زاہد نذیر کو اپنا لیڈر منتخب کرلیا ہے اور ہم خیال گروپ کا ہر چیئرمین اس بات پر دل وجان سے متفق ہے کہ ہم چوہدری زاہد نذیر کو ضلعی کونسل کی چیئرمین شپ کے لیے سب سے بہترین چوائس قرار دیتے ہوئے ان کی بھر پور حمایت اور کامیابی کے لیے کوشاں رہنے کا یقین دلاتے ہیں۔

رانا عبدالرئوف نے مزیدکہاکہ ہم بہت جلد وائس چیئرمین کے لیے اپنا نمائندہ شارٹ لسٹ کر رہے ہیں تاکہ جلد اور ساتھیوں کی مشاورت سے پینل کو مضبوط ترین پینل بنا کر کامیابی کا راستہ ہموار کریں۔