چیمپئنزٹرافی: جنوبی افریقہ کی بھارت کو بیٹنگ کی دعوت

Tass

Tass

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے۔ کارڈف میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈیل اسٹین انجری کے سبب جنوبی افریقی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ بھارت کی جانب سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے اننگز کا آغاز کیا۔ دونوں ٹیمیں انیس سو ننانوے کے بعد برطانیہ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔

بھارت اور جنوبی افریقہ میں چھیاسٹھ میچز ہوچکے ہیں۔ چالیس میچز میں کامیابی کے ساتھ پروٹیز کا پلڑا بھاری ہے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف چیمپئینز ٹرافی میں بھارت ناقابل شکست ہے۔ پروٹیز نے انیس سو اٹھانوے کا افتتاحی ایونٹ اپنے نام کیا تھا جبکہ دوہزار دو میں بھارت نے سری لنکا کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹرافی جیتی تھی۔