چیمپینز ٹرافی کا فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہو گا

India - England

India – England

لندن (جیوڈیسک) چیمپینز کا چیمپین کون ہو گا، بھارت یاانگلینڈ؟ ساری رکاوٹیں عبور کرنے کے بعد دونوں ٹیمیں آج چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

انگلش ٹیم کے کپتان الیسٹرکک کا کہنا ہے کہ بھارت آسان حریف نہیں، توقع ہے کہ فائنل دلچسپ ہو گا۔ بھارتی کپتان دھونی کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم بھرپور فارم میں ہے، انہیں کھلاڑیوں سے فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔