چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے ڈھیری گوٹریالہ میں پھانسی کے مقدمے میں فریقین کے مابین صلح کرا دی

Kotla Parties Reconciliation

Kotla Parties Reconciliation

کوٹلہ ارب علی خاں : کوٹلہ برادران کا امن مشن ۔۔۔۔۔۔چوہدری محمد علی تنویر علاقے میں امن و آشتی کے دیپ جلاتے جا رہے ہیں۔چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر کوٹلہ نے ڈھیری گوٹریالہ میں پھانسی کے مقدمے میں فریقین کے مابین صلح کر اد ی ۔صلح کے اکٹھ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو معاشرے میں بھائی چارے ،رواداری اور امن وسکون کی فضا بنانا ہوگی۔ لوگوں میں عدم برداشت ، حوصلہ افزائی اور اچھے کام کرنے والے رویوں کو تقویت دینا ہوگی۔راجہ حبیب اللہ ڈھیری کے والد ماسٹر عبدالخالق عمر قید کی سزا میں جیل بارہ سال سے قید ہیں۔

راضی نامے کی کاوشوں میں خصوصی کردار ادا کرنے والوں میں چوہدری اصغر ،چوہدری نبی گوٹریالہ،چوہدری غلام احمد کھرل،چوہدری یٰسین شامل ہیں۔اس موقع پر مقتول عنصر محمود کے بھائیوں چوہدری طارق گوٹریالہ،چوہدری غضنفر گوٹریالہ،چوہدری غلام فرید کھرل نے مخالف فریقین چوہدری محمد کریم ڈھیری، چوہدری فضل کریم ڈھیری، حبیب الرحمان ڈھیری کو صدق دل سے معاف کر دیا۔ ہم بھائیوں نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ جہاں تک ہو سک۔

ا دن رات ایک کرکے اپنے حلقے کودشمنیوں کی آگ سے پاک کر دیں گے۔ ہر اچھا کام کرنے والے کے شانہ بشانہ چلنے کا عہد کیا ہے ۔ہم خود اس آگ سے نکل کر آئے ہیں۔انھوں نے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاف کرنا بلاشبہ ایک عظیم کام ہے لیکن جب اپنوں کو اپنے ہاتھوں سے لحد میں اتارا جائے تو اس کو بھولنا بہت مشکل ہے۔

اس عظیم کام پر اہل علاقہ نے کوٹلہ برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوٹلہ برادران نے حلقے کو ترقی یافتہ کرنے کے ساتھ ساتھ امن و آشتی کا گہوارہ بنا دیا ہے۔راضی نامہ کا اکٹھ رہائش گاہ محمد نبی کھرل منعقد ہوا۔صلح کے اکٹھ موقع پر شرکت کرنے والوں میںبائو اکمل، ماسٹر افتخار ملکہ صاحب، ملک عبدالخاق اعوان،عرفان شاہ ،راجہ اسلم بھاگ نگر،صوبیدار اللہ رکھا صاحب،یوسف چن،حاجی حق نوازماسٹر چوہدری ثناء اللہ،ماسٹر چوہدری عطا اللہ، چوہدری فضل حسین،چوہدری غلام نبی ،چوہدری غلام احمد،چوہدری فضل حسین، چوہدری رضوان،چوہدری ظفر اللہ،چوہدری طارق ،چوہدری احسان الحق،چوہدری ایوب ،ڈاکٹر طارق ، حاجی اعظم ،چوہدری شکیل،چوہدری اسلم، محمد خاں، چوہدری بشیر، حاجی یعقوب،صوبیدار شریف،چوہدری صدیق،چوہدری شہبازلنگڑیال،چوہدری صفدر چھنی،چوہدری عنصراقبال چھنی ،چوہدری مختار احمد، چوہدری طارق تیل والے شامل تھے۔