چودھری نثار کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے پر وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ایک شہری شاہد اورک زئی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف جمع کرائی گئی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگین غداری کیس کے ملزم پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت سپریم کورٹ نے نہیں، حکومت نے دی۔

وزیر داخلہ نے عدالت کا نام استعمال کر کے غلط بیانی کی لہذا انہیں توہین عدالت کی درخواست پر شو کاز نوٹس جاری کیا جائے۔

درخواست میں 17 مارچ 2016 کو پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے نوٹی فی کیشن بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے رجسٹرار آفس سے استدعا کی ہے کہ یہ درخواست 29 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔