چیف سیکریٹری سندھ سے اظہار تشکر سیکریٹری کھیل کی کاوشوں کا خیر مقدم

Basketball

Basketball

کراچی : کراچی باسکٹ بال اور شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان اور PRO اسپورٹس عظمت اللہ خان نے ایک بیان میں چیف سیکریٹری سند ھ صدیق میمن کا سندھ میں کھیلوں کا بجٹ دگنا کرنے پر اظہار تشکر کیا ہے اور کہا ہے کہ چیف سیکریٹری صد یق میمن نے جو کردار کھیلوں کی ترقی اور فروغ کے لیے کیا ہیں اس پر سند ھ کا ہر کھلاڑی اور اسپورٹس آر گنائزر ان کا یہ احسان کبھی نہیں بھولے گا مندرجہ بالا افراد نے جمعہ کو یوم تشکر منانے کا اعلان کیا ہیں درین اثنا دونوں افراد نے سیکریٹری کھیل محمدراشد جن کی کاوشوں اور کوشیشوں سے یہ بجٹ دگنا ہوا ان کوزبردست الفاظوں میں خراج تحسین ادا کیا۔

درین اثنا اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمال حکیم بلدیہ کورنگی کے انفارمشن آفیسر محمدارشد KDA کلب کے اسپورٹس سیکریٹری محمد نسیم کے علائوہ فردوس اتحاد ، پاکستان اسپورٹس ویلفیرایسوسی ایشن، نے بھی چیف سیکریٹری سندھ اور سیکریٹری کھیل کو اس عظیم کارنامے پر مبارکباد دی ہیں۔

عظمت اللہ خان
03003541517
03082220321