چین کا میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ

China Missile Experience

China Missile Experience

چین (جیوڈیسک) چین نے زمینی میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ چینی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج نے درمیانے فاصلے تک بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کیا اس نے اپنے مقررہ اہداف حاصل کر لئے ہیں۔

وزارت دفاع کے مطابق یہ تجربہ دفاعی نوعیت کا تھا اور اس کا مقصد کسی خاص ملک تک میزائلوں کی رینج بڑھانا نہیں تھا۔

چین کی جانب سے یہ تجربہ ایک ایسے وقت کیا گیا ہے جب شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے شمالی کوریا کی طرف سے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے جنوبی کوریا میں ’تھاڈ‘ نامی میزائل دفاعی نظام نصب کر رکھا ہے جس کو چین اپنی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیتا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں بھی شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کو امریکا کے لئے خطرہ قرار دیا تھا۔