چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ناقص میٹریل کی عوامی شکایات پر مختلف دیہاتوں کا دورہ

Chowdhury Tanvir Ahmed Kotla villages Visit

Chowdhury Tanvir Ahmed Kotla villages Visit

کوٹلہ ارب علی خان: رہنما پاکستان مسلم لیگ ن چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے ناقص میٹریل کی عوامی شکایات پر حلقہ پی پی 115 کے مختلف دیہاتوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا حلقہ میں جاری کاموں کا معیار چیک کیا۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کھاریاں کے آفیسران بھی انکے ہمراہ تھے ترقیاتی کاموں کے معیار میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نیمتعلقہ محکموں کو سخت ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل بزرگوال چوہدری محمد اکرم،نیوٹریشن سپروائزر چوہدری شفقات عدالت، چوہدری ابرار احمد، ڈاکٹر امتیاز بزرگوال، مرزا محمد دین بزرگوال، ٹھیکیدار سجاد ڈار،خرم بٹ جذبہ بھی موجود تھے۔